10.1 روایتی مسلمان بمقابلہ جدید پسند
10.1 Traditional Muslims Vs. The Modernists
ایک "روایتی پسند" مسلمان ہونا ایک ردِعمل پر مبنی اصطلاح ہے۔ اس اصطلاح کو "جدید پسند" اور "اصلاح پسند" مسلمانوں سے ضروری فرق کرنے کے لیے وضع کرنا پڑا۔ ایک روایتی پسند کی بنیادی خصوصیت گزشتہ مسلمانوں کی عقل و دانش کا احترام اور جدید استثنائیت (modern exceptionalism) کی صداقت کے بارے میں شکوک و شبہات کا ہونا ہے۔ اس کے برعکس، جدید پسند گزشتہ مسلمانوں کی عقل و دانش پر شک کرنے والا اور جدید استثنائیت کا پختہ عقیدہ رکھنے والا ہوتا ہے۔