10.14 مسلم اصلاح پسندی کا کثیر سروں والا ہائیڈرا
10.14 The Multi-headed Hydra Of Muslim Reformism
کیا نام نہاد اصلاح پسند/ جدید پسند مسلمانوں کو جواب دینا ضروری ہے؟ درحقیقت نہیں۔ اگر آپ ان کے ساتھ بحث کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ ایک بے سود کوشش ہوگی کیونکہ ان کے پاس کوئی اصول نہیں ہیں۔ ان کے پاس کوئی واضح اور صریح اصول نہیں ہیں جنہیں وہ ان تمام عجیب و غریب اور مختلف آراء کے استنباط کے لیے استعمال کرتے ہیں جو وہ پیش کرتے ہیں۔ چنانچہ اگر آپ انہیں کسی ایک بات پر قائم رکھنے کی کوشش کریں گے، تو وہ فوراً کسی دوسری بات کی طرف مڑ جائیں گے اور گفتگو کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ میں یہ تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں... بہت سے ایسے تجربات جن پر سر پکڑنے کو جی چاہے۔ لیکن ان کے نظریات کو مکمل طور پر غلط ثابت کرنے کے لیے آپ کو اصلاح پسند/ جدید پسند مسلمانوں کے ساتھ بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ یہ ان کے نظریے کی جڑ یعنی لبرل اور جدیدیت پسند سوچ پر حملہ کر کے کر سکتے ہیں۔ یہ وہ چیز ہے جس پر اپنا وقت صرف کرنا قابلِ قدر ہے۔ اس مثال پر غور کریں۔