13.2 احیاء کا طریقہ کار
13.2 The Method for Revival
دعوت پہنچانے کے لیے کسی بھی گروہ کا اپنایا گیا طریقہ کار شریعت کے مطابق ہونا چاہیے، جو رسول اللہ ﷺ کی سیرت سے ماخوذ ہو، جیسا کہ آپ ﷺ نے دعوت پہنچانے کے دوران عمل فرمایا۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ آپ ﷺ کی پیروی کرنا واجب ہے، جیسا کہ اللہ (سبحانہ و تعالیٰ) فرماتا ہے، "یقیناً اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھنے والوں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والوں کے لیے اللہ کے رسول ﷺ میں بہترین نمونہ ہے۔" [TMQ 33:21]۔ "آپ کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔" []۔