9.3 اسلام میں تعلیمی پالیسی کا مقصد
9.3 The Objective of the Education Policy in Islam
علم اور تعلیم کے حصول کے حوالے سے اسلام کی پالیسی کا مقصد ہمیشہ اسلامی ذہنیت اور اسلامی مزاج (رجحانات یا میلان) کی تعمیر رہا ہے، جو مل کر اسلامی شخصیت تشکیل دیتے ہیں۔ اسلام زندگی کے بارے میں ایک جامع فہم پیدا کرتا ہے۔ اور اس فہم کے ذریعے، یہ ہمارے اعمال کی تشکیل کرتا ہے، اور یہ ہماری پسند و ناپسند کو بھی ترتیب دیتا ہے۔ چنانچہ بچے نہ صرف اپنے اسلامی فرائض انجام دیں گے، بلکہ وہ یہ کام خوشی و مسرت کے ساتھ کریں گے۔ اسلام نے ان دونوں معاملات سے نمٹا ہے اور انہیں براہِ راست عقیدہ سے جوڑ دیا ہے، چنانچہ اس کے بعض نصوص فکر (ذہنیت) سے متعلق ہیں اور دیگر نصوص رجحانات (جذبات) سے متعلق ہیں۔