۱۲۔ علم الحدیث
12. The Science Of Ḥadīth (‘ilm Al-ḥadīth)
یہ ان قوانین کا علم ہے جس کے ذریعے سند اور متن کی کیفیت کا علم حاصل ہوتا ہے۔ اس کا مقصد صحیح حدیث کو دیگر سے ممتاز کرنا ہے۔ یہ دو قسم کا ہے: حدیث کا علم جو روایت سے متعلق ہے اور حدیث کا علم جو درایت سے متعلق ہے۔ جہاں تک روایت سے متعلق علم کا تعلق ہے، تو اس میں نبی ﷺ کے اقوال، افعال، خاموش رضا مندی اور صفات کی ان کی روایت، صحت اور الفاظ کی تحریر کے اعتبار سے نقل شامل ہے۔ جہاں تک درایت سے متعلق علم کا تعلق ہے، تو اس کے ذریعے روایت کی حقیقت، شرائط، اقسام اور قواعد کے ساتھ ساتھ راویوں کی حالت، ان کی کیفیت، روایات کی اقسام اور اس سے متعلقہ امور کا علم حاصل ہوتا ہے۔ درایت اس علم کو بھی محیط ہے جس میں حدیث میں پائے جانے والے معنی کا یہ علم شامل ہے کہ آیا وہ کسی قطعی نص کے منافی تو نہیں ہے۔