د اصول الفقه علم تاريخ
History of the ‘Ilm of Usool ul-Fiqh
۱) الله تعالیٰ محمد ﷺ کو اسلام کے ساتھ تمام انسانیت کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔ پس آپ ﷺ نے عربوں سے آغاز کیا، حالانکہ قرآنِ کریم انہی کی زبان میں نازل ہوا تھا۔ اس کا نزول اس زمانے میں ہوا جب عربی زبان اپنے عروج پر تھی، بلکہ یہ اس زبان کا سنہری دور تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب عرب قبیلوں نے خاص ادبی بازار قائم کیے تھے تاکہ وہ اپنی شاعری پیش کر سکیں اور مہارت و فصاحت میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔
1) Allah Ta’Aalaa sent the Messenger Muhammad (saw) with Islaam to mankind in its entirety. So he began with the Arabs whilst the Qur’aan Al-Kareem had been revealed in their language. Its revelation came in the age when the Arabic language was at is ripest and indeed in the golden age of this language. This was at a time when the Arab tribes had established special arts markets so that they could present their poetry and compete with one another in respect to their skills and prowess.
عرب قرآن و حدیث کو اس لیے سمجھتے تھے کہ جس زبان میں آیات اور احادیث نازل ہوئیں وہ ان کی ایک فطری صلاحیت، خاصیت اور پیدائشی مزاج کی نمائندگی کرتی تھی جس سے وہ بہرہ ور تھے۔ وہ اس کے الفاظ کے معانی کو مکمل طور پر اپنے اندر جذب کر سکتے تھے اور اس کے اسلوب کو سمجھتے تھے۔ نتیجتاً ان میں سے ہر ایک بغیر کسی دشواری کے وہ حکمِ شرعی اخذ کر لیتا تھا جس کی اسے ضرورت ہوتی تھی۔