اعجازِ قرآن:
I’jaaz (inimitability of) Al-Qur’aan:
اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو ایسے لوگوں کے درمیان بھیجا جو فصیح اور زبان کے اعتبار سے پاکیزہ تھے۔ ان کے موسم کے بازار اور میلے ہوتے تھے جن میں وہ اپنی شاعری کی پاکیزگی، خوبصورتی اور فصاحت کے حوالے سے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے تھے۔ جیتنے والی شاعری کو پھر سونے سے لکھا جاتا اور کعبہ کی دیواروں پر لٹکا دیا جاتا جو ان کی سب سے مقدس اور معتبر جگہ تھی۔ پھر یہ خبر پھیل جاتی اور قبائل اس کے ذریعے فخر اور عزت حاصل کرتے۔ اسی حقیقت کے اندر اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو ایک ایسا معجزہ عطا فرمایا جو اسی نوعیت یا اسی زمرے کا تھا جس میں وہ فخر اور عزت پاتے تھے۔ یہ عربی کلام تھا جس میں وہی حروف اور الفاظ استعمال کیے گئے تھے جن سے وہ اپنی شاعری ترتیب دیتے تھے، اور یہ اللہ کا کلام تھا جو معجزاتی اور ناقابلِ تقلید (انسانوں کے لیے اس کی نقل کرنا ناممکن) تھا۔