اہلیت کے اعتبار سے وہ مراحل جن سے انسان گزرتا ہے
The Stages That The Human Passes Through In Respect To Al-ahliyah
۱ - جنینی مرحلہ: ماں کے رحم میں جنین کے لیے ایک نامکمل اہلیت قائم ہوتی ہے، چنانچہ اس کے لیے ایسے حقوق ثابت ہو جاتے ہیں جن کے اثبات کے لیے قبولیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان میں میراث اور وصیت شامل ہیں۔ جہاں تک ان حقوق کا تعلق ہے جن کے لیے قبولیت ضروری ہے، جیسے کہ تحائف وصول کرنا، تو یہ جنین کے لیے ثابت نہیں ہیں۔ اسی طرح جنین کے لیے اہلیتِ ادا (ادا کرنے کی اہلیت) بھی ثابت یا یقینی نہیں ہے۔